Live Updates

معاون خصوصی کے استعفے کے بعد اسٹاکس میں اضافہ ریورس

اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1.4 فیصد پر بند ہوا جس نے اس سے قبل 0.6 فیصد اضافے کو الٹ دیا،۔سرمایہ کار نہایت محتاط ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 14 اکتوبر 2020 11:50

معاون خصوصی کے استعفے کے بعد اسٹاکس میں اضافہ ریورس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 14 اکتوبر2020ء) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کے اپنے منصب سے استفعے کے بعد پاکستان کے اسٹاکس میں اضافہ ریوریس ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق معاون خصوصی نے ایسے وقت میں استعفی دیا جب اپوزیشن آئندہ دونوں اپنا احتجاج شروع کرنے والی ہے،جس سے سیاسی بے یقنی کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اضافی عہدے سے سبکدوشی کے لیے میری درخواست قبول کر لی ہے۔وہ 60 ارب ڈالر مالیت حجم کے منصوبے سی پیک کے بدستور سربراہ رہیں گے جو چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹو کے تحت ہے۔عمران خان کے اہم ترجمان کا استفعیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا جب تحریک انصاف کی حکومت کو دو سالہ عرصے میں مہنگائی پر قابو پانے اور اقتصادی بحالی کے لیے چینلج درپیش ہیں۔

(جاری ہے)

11 سیاسی جماعتوں کے اپوزیشن اتحاد نے رواں ہفتے اپنی پہلی احتجاجی ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا۔کراچی اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1.4 فیصد پر بند ہوا جس نے اس سے قبل 0.6 فیصد اضافے کو الٹ دیا۔25مارچ کو رواں سال کی نچلی سطح کو چھونے کے بعد اسٹاکس 48 فیصد بڑھ گئے۔سرمایہ کار نہایت محتاط ہیں اور عاصم سلیم باجوہ کے استعفعے سمیت رونما واقعات کے بعد منافع کی بکنگ کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ عاصم سلیم باجوہ پر صحافی احمد نورانی کی جانب سے مبینہ اثاثہ جات کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ تاہم عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ اپنے خلاف تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتاہوں۔ عاصم سلیم باجوہ نے اپنی تنخواہ کے حوالے سے بھی کیے جانے والے دعووں کو بے بنیاد قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک اتھارٹی میں تعیناتی ہوئی تو پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا۔

کچھ عناصر کی جانب سے میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا کہ میری تنخواہ 50 لاکھ ہے۔ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ میری سی پیک اتھارٹی میں تنخواہ7لاکھ اور99ہزار روپے ہے۔ کاروبار اور اثاثوں کے حوالے سے لگنے والے الزامات پر ان کا کہنا تھا کہ جس طرح انہوں نے اپنے اور خاندان کے کاروبار کی تمام تفصیلات جاری کی ہیں، پاکستان میں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ تاریخ میں کبھی کسی نے سوشل میڈیا اسٹوری پر ایسی تردید نہیں دی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات