کورونا کی دوا سے خود کو سپرمین محسوس کرتا ہوں، جوبائیڈن جھوٹے ہیں،ٹرمپ

ہمارے پاس بہت جلد ویکسین آجائیگی، مہم اتنی تیز کیوں چلاتے ہو ذرا بریک لگائو،جوبائیڈن کو مشورہ

بدھ 14 اکتوبر 2020 13:01

کورونا کی دوا سے خود کو سپرمین محسوس کرتا ہوں، جوبائیڈن جھوٹے ہیں،ٹرمپ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2020ء) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا کے دوران انہیں ایسی دوا دی گئی جس کے بعد وہ اپنے آپ کو سپر مین محسوس کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے جوبائیڈن کو جھوٹا بھی قرار دیا۔ جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے بڑے برے طریقے سے کورونا وائرس کی وبا کو ہینڈل کیا۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ نے پنسلوانیا میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کیا، انہوں نے ہزاروں حمایتیوں سے خطاب کرتے ہوئے کورونا وائرس مبتلا ہونے کی کہانی سنائی۔ کہتے ہیں کوویڈ 19 کے دوران انہیں ایسی دوا دی گئی جس کے بعد وہ اپنے آپ کو سپرمین محسوس کرتے ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا وہ بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس جلد ویکسین آ جائے گی۔ صدر ٹرمپ نے جوبائیڈن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مہم اتنی تیز کیوں چلاتے ہو ذرا بریک لگائو۔ انہوں نے جوبائیڈن کو جھوٹا بھی قرار دیا۔دوسری جانب فلوریڈا میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے بڑے برے طریقے سے کورونا وائرس کی وبا کو ہینڈل کیا۔