سارا پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑا ہے ‘سمیرا ساہی

بدھ 14 اکتوبر 2020 13:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ (ق) پنجاب خوا تین ونگ کی جوا ئنٹ سیکر ٹری سمیرا ساہی نے کہاہے کہ سارا پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑا ہے،پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی غیرمتزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،کشمیرہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے، کشمیر پاکستان ہے اور پاکستان کشمیر ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو دیکھ کر دنیا کو کھڑے ہوجانا چاہیے تھا، ہندوستان میں آج مسیحی برادری پر بھی ظلم ہو رہا ہے۔ بھارت میں موجود مسلمان عیسائی سکھ برادری سمیت دیگر اقلیتوں کو اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنا ہوگا۔اقوام متحدہ گزشتہ ستر سالوں سے کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت نہیں دلا سکی۔ انہو ں نے کہاکہ عالمی برادری کی مسئلہ کشمیر پر غیر سنجیدگی پاک بھارت کو اٹیمی جنگ اور دنیا کو تیسری جنگ عظیم کی طرف دھکیل رہی ہے۔