آئی ایم ایف کی رواں مالی سال میں پاکستان کی معیشت سکڑنے کی رپورٹ تشویشناک ہے ‘تنویر احمد شیخ

حکومت معیشت کے استحکام، بے روزگاری کے خاتمہ اور مہنگائی کو کنٹرول کیلئے عملی اقدامات اٹھائے

بدھ 14 اکتوبر 2020 13:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2020ء) چیئرمین فیروز پور روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن تنویر احمد شیخ نے آئی ایم ایف کی طرف سے رواں مالی سال میں پاکستان کی معیشت سکڑنے کے پیشگوئی کو تشویشنا ک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے سرکاری طور پر رواں مالی سال میں جی ڈی پی کی شرح نمو2.1فیصد بتائی ہے جبکہ جاری خسارہ جی ڈی پی کے 2.5فیصد منفی کے برابر ہوگاایسی صورتحال میں پاکستان کو مزید قرضوں کے حصول کیلئے بین الاقوامی اداروں کے پاس جانا ہوگا جس سے ان کی شرائط پر ملک میں ٹیکسوں میں اضافہ سے مزید ہوشربا مہنگائی ہوگی اس لیے حکومت معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ کیلئے فوری اقدامات اٹھائے تاکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور حکومت مزید قرضوں سے نجات حاصل کرسکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے فائونڈ ر چیئرمین عدنان بٹ،ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔تاجر رہنما و ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری وائس چیئرمین فرایا شہباز اسلم نے کہا کہ آئی ایم ایف نے اپنے عالمی معاشی آئوٹ لک میں کہا ہے کہ پاکستان میں بے روزگاری کی شرح5.1فیصد ، مہنگائی کی شرح8.8فیصد ہوگی جبکہ جاری کھاتہ خسارہ جی ڈی پی کی2.5فیصد منفی ہوگا انہوںنے کہا کہ حکومت معیشت کے استحکام ، بے روزگاری کے خاتمہ اور مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے انہوںنے کہا کہ مہنگائی کو چیک کرنے ، بیانات دینے سے مہنگائی ختم نہیں ہوگی،حکومتی اقداما ت سے ہوشربا مہنگائی میں اضافہ ہوگا اور عوام کی قوت خرید کم ہوتی جارہی ہے مہنگائی کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

صنعتی شعبہ میں بجلی ،گیس کی قیمتوں میں کمی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیںتاکہ پیداواری اشیاء کی لاگت میں کمی سے اشیاء سستی اور مہنگائی کو کنٹرول کیا جاسکے۔