گولڑہ پولیس کی کاروائی ، چار ملزمان گرفتار

موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے سرکردہ رکن محمد ندیم گرفتار چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد

بدھ 14 اکتوبر 2020 14:48

گولڑہ پولیس کی کاروائی ، چار ملزمان گرفتار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2020ء) ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر تھانہ رمنا و گولڑہ پولیس نے چار ملزمان گرفتار کرلئے ،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے سرکردہ رکن محمد ندیم گرفتار چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلئے گئے ، پولیس کے مطابق فرقان نامی منشیات ڈیلر سے 1975 گرام چرس برآمد کرلی گئی ،نور حسین نامی شخص سے 30 بور پسٹل معہ روند برآمد کرلئے گئے ،تھانہ کے مقدمہ میں اشتہاری گرفتار کرلئے گئے ،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ،کارروائیاں ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں ایس ایچ اوز معہ ٹیموں نے کی ۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی ۔

متعلقہ عنوان :