فلسطین میںکرونا سے مزید چار اموات،516 نئے کیسز کی تصدیق

کرونا کے مزید چارمریض دم توڑ گئے ،516نئے مریض سامنے آگئے ،613صحت یاب ہوئے ،وزارت صحت

بدھ 14 اکتوبر 2020 15:20

رام اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2020ء) فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 4 مریض دم توڑ گئے جب کہ 516 نئے مریض سامنے آئے ہیں اور 613 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ گذشتہ روز مغربی کنارے میں کرونا کے مزید دو مریض چل بسے جب کہ غزہ میں دو مریض جو کرونا کے ساتھ ساتھ دائمی بیماریوں کا شکار تھے انتقال کرگئے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غرب اردن میں کرونا کے مزید 443 اور غزہ میں 73 مریض سامنے آئے ۔فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 41 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جب کہ سات مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فلسطینی علاقوں میں مجموعی طور پر کرونا کے 56 ہزار 467 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں سے 49 ہزار 332 صحت یاب اور 429 وفات پا گئے ۔

متعلقہ عنوان :