بلوچستان سمیت ملک بھر میں چودھری شجاعت،پرویز الہی و طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں منظم ہورہی ہے طارق حسن

بدھ 14 اکتوبر 2020 19:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں مسلم لیگ (ق) قائد چودھری شجاعت حسین . چودھرج پرویز الہی . سیکرٹیری جنرل طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں متحد و منظم ہورہی ہے مسلم لیگ نے ملک بنایا تھا اور مسلم لیگ ہی ملک کی تعمیر میں اپنا بھر پور کردار ادا کرئے گی یہ باتیں انہوں نے مسلم لیگ (ق) بلوچستان چمن کے صدر ڈاکٹر رفیع اللہ.

داود خان یوتھ ونگ کے نائب صدر نجیب اللہ. ایڈیشنل سیکرٹیری عبدالرحمن خانزادہ اور دیگر سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے والے نمائندہ وفد سے کیں اس موقع پر مسلم لیگ (ق)سندھ کے انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق شیخ بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

وفد نے طارق حسن کو بلوچستان کی تنظیمی و سیاسی صورتحال سے تفصیل سے آگاہ کیا ۔طارق حسن نے کہا بلوچستان میں مسلم لیگ (ق) کے نوجوان مثبت اور منظم انداز میں حب الوطنی کا پیغام پہنچارہے ہیں اور مستقبل میں دوبارہ مسلم لیگ حکومت بنائے گی قبل ازاں مسلم لیگ(ق) سندھ کے انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق شیخ نے بلوچستان کے تنظیمی عہدیددران کا پرتپاک استقبال کیا