مریم نواز نے ضمنی انتخاب پر اربوں خرچ کیا، حکومت کا نیب سے رجوع کرنیکا فیصلہ

بدھ 14 اکتوبر 2020 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مریم نواز نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب پر ڈھائی ارب روپے خرچ کیے تھے ، قانون کے تحت یہ پیسہ خرچ نہیں ہو سکتا تھا،یہ معاملہ نیب کو بھجوارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمانوں کے اجلاس کے دور ان خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ شریف خاندان نے پنجاب حکومت کا خزانہ ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے ترجمانوں سے کہا کہ اپوزیشن کے جلسے اور جلوسوں پردھیان دینے کے بجائے کارکردگی پرتوجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں خود ہی عوام کے سامنے بے نقاب ہوں گی۔