بے گناہ جیل میں بند قید یو ں کو فوری رہا کیاجائے‘سمیرا ساہی

جرم سے نفر ت ہو نی چاہیے انسان سے نہیں ، مجبور جو بے گناہ قید کا ٹ رہے ہیںانہیں رہا ئی ملنی چاہیے

جمعرات 15 اکتوبر 2020 13:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ (ق) پنجاب خوا تین ونگ کی جوا ئنٹ سیکر ٹری سمیرا ساہی نے کہاہے کہ بے گناہ جیل میں بند قید یو ں کو فوری رہا کیاجائے، غلطی انسان سے ہی ہو تی ہے معمو لی نوعیت کے سزا یا فتہ قید یو ں کے کیسو ں پر خصو صی تو جہ دی جائے،جرم سے نفر ت ہو نی چاہیے انسان سے نہیں ، مجبور جو بے گناہ قید کا ٹ رہے ہیںانہیں رہا ئی ملنی چاہیے۔

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے آئی جی جیل خانہ پنجا ب سے ملا قا ت کے بعد پار ٹی رہنما ئو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کی۔ انہو ں نے کہا کہ میر ی آ ئی جی پنجاب سے بے گناہ قید یو ں کی رہا ئی کے حوالے سے تفضیلی با ت ہو ئی ہے آ ئی جی پنجاب اور میرا مو قف ایک ہی ہے کہ بے گناہ اور مجبور لو گ جو جیلو ں میں بند ہیں انہیں رہا ئی ملنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ ایسے افراد جن کا کو ئی پر سان حا ل نہیں ہے جو کئی سا لو ں سے جیلو ں میں بند ہیں ہم ان کی لسٹیں لے کر مخیر حضرا ت سے را بطہ کر یں گے کہ مجبور اور بے گناہ قید یو ں کی رہا ئی کیلئے ان کا جر مانہ ادا کر کے انہیں رہا ئی دلا ئی جائے۔

انہو ں نے کہا د کھی انسا نیت کے کام آ نا ہی اصل انسا نیت ہے ہمیں معا شر ے کے تمام مجبور اور بے سہارا لو گو ں کی زند گی میں خو شیاں لانے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔