ایشین سٹاک مارکیٹس مندی پر بند

جمعرات 15 اکتوبر 2020 16:40

ایشین سٹاک مارکیٹس مندی پر بند
ہانگ کانگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2020ء) : اہم ایشین سٹاک مارکیٹس مندی پر بند ہوئیں جس کی وجہ امریکی حکومت کے کورونا ریلیف پیکیج بارے غیر یقینی صورتحال اور دنیا میں وبا کے کیسز میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس جمعرات کو 119.50 پوائنٹ ( 0.51 فیصد)گرکر 23507.23 پوائنٹ جبکہ ٹاپکس انڈیکس 12.11 پوائنٹ ( 0.74 فیصد) کمی کے ساتھ 1631.79 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 508.55 پوائنٹ ( 2.06 فیصد) گرکر 24158.54 پوائنٹ پر بند ہوا۔چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 484.21 پوائنٹ (0.26 فیصد) گرکر 3332.18 پوائنٹ جبکہ شینزن کمپوزٹ انڈیکس 16.01 پوائنٹ (0.70 فیصد) کمی کے ساتھ 2274.39 پوائنٹ پر بند ہوا۔