آل پاکستان انجمن تاجران کاحکومت مخالف تحریکوں کی حمایت کا اعلان

معیشت اور معاش کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ، حکومت کو ہٹانے کی ہر تحریک کا حصہ بننا پاکستان کی عظیم خدمت ہوگی‘نعیم میر

جمعرات 15 اکتوبر 2020 16:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2020ء) آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت مخالف تحریکوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ معیشت اور معاش کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے، حکومت کو ہٹانے کی ہر تحریک کا حصہ بننا پاکستان کی عظیم خدمت ہوگی۔

(جاری ہے)

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا کہ مہنگائی حکومت کی غفلت اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے بڑھی اور مہنگائی بڑھانے والے مافیاز حکومت کی بغل میں بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے مایوس ہوکر اپوزیشن کی چھتری تلے پناہ مانگنے پر مجبور ہوگئے ہیں، حکومت معیشت اور معاش کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے، حکومت کو ہٹانے کی ہر تحریک کا حصہ بننا پاکستان کی عظیم خدمت ہوگی۔انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری نے مہنگائی کے خلاف ٹائیگر فورس کے استعمال کی بھی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ شیرو اور ٹائیگر فورس غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

متعلقہ عنوان :