سوئی سدرن نے سریاب میں غیرقانونی سی این جی گیس کمریسرز،پائپ اور دیگر سامان تحویل میں لے لیا

جمعرات 15 اکتوبر 2020 17:54

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2020ء) : سوئی سدرن گیس کمپنی نے سریاب میں چھاپہ مارکر غیرقانونی سی این جی گیس کمریسرزپائپ اور دیگر سامان اپنی تحویل میں لے کر گیس چور کو گرفتار کرلیا گیس چور کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے ترجمان سوئی سدرن گیس کوئٹہ کے مطابق جمعرات کے روز سوئی سدرن گیس کمپنی کو خفیہ اطلاع ملتے ہی کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ ایک گھر پر چھاپہ مار کر قانونی سی این جی گیس چوری میں استعمال ہونے والے کمریسرزپائپ اور دیگر سامان برآ مد کر کے ملزم جان محمد کو موقع سے گرفتار کرلیاترجمان کے مطابق ملزم گھر میں غیرقانونی سی این جی چلا رہا تھاملزم گھر میں 4 عدد ممنوع کمپریسر لگا کر سروس لائن سے گیس چوری کر کے کمرشل بنیادوں پر گاڑیوں میں گیس فروخت کر رہا تھاایس ایس جی سی پولس نے ملزم جان محمد ولد احمد خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سوئی سدرن ایس ایس جی سی ٹیم نے جائے وقوعہ سے گیس چوری میں استعمال ہونے والے کمریسرزپائپ اور دیگر سامان اپنی تحویل لے کر گیس چور کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید قانونی کاروائی شر وع کردی ہے بلوچستان ریجن کے جنرل منیجر مدنی صدیقی نے بتایا کہ ملزم نے گھر میں غیرقانونی سی این جی کا سیٹ اپ لگایا ہوا تھا اور چوری گاڑیوں میں گیس بھر رہا تھا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم نے چھاپہ مارا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور متصل علاقوں میں گیس کے پریشر میں کمی کے لیے لوگ شکایت کرتے ہیں وہ یہی وجہ ہے کہ لو گ گیس چوری اور غیر قانونی کمریسر کا استعمال کرتے ہیں انشائ اللہ سوئی سدرن گیس کمپنی ان چور وں کے خلاف سخت کاروئی کرے گی میں بلوچستان کے عوام اور خاص کر کوئٹہ کے شہریوں کو اپیل کرتا ہوں کہ ایس ایس جی سی کی مدد کریں کہیں کمپریسر لگا ہوا ہو یا گیس چوری ہو رہی ہو تو ایس ایس جی سی کواطلاع کریں جن کا نام خفیہ رکھا جائے گا۔