سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں یکم دسمبر تک توسیع کردی

جمعرات 15 اکتوبر 2020 19:58

سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں یکم دسمبر تک توسیع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت نے میں موقف اختیار کیا کہ قائم علی شاہ کے خلاف پہلے سے دائر ریفرنس میں انکوائری کی جاری ہے، کالج کی زمین کی الاٹمنٹ کا ایک ریفرنس دائر ہوچکا ہے،قائم علی شاہ پر کندھ کوٹ میں کالج کی زمین پرائیوٹ پارٹی کو دینے کا الزام ہے ،نیب جس پر قائم علی شاہ کے وکیل نے بتایا کے سابق وزیر اعلی کی کا زمین کی الاٹمنٹ میں کوئی کردار نہیں،عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں یکم دسمبر تک توسیع کردی۔