لورالائی،انجمن تاجران بلوچستان کے وفد کی گورنر بلوچستان سے ملاقات

تاجروںکو درپیش مسائل خصوصا ژوب ڈویژن میں صوبائی حکومت کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس لگانے سے متعلق آگاہ کیا

جمعرات 15 اکتوبر 2020 20:20

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2020ء) انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزئی نائب صدر حاجی یعقوب شاہ کاکڑ نے دیگر وفد کے ہمراہ گورنر بلوچستان سے گورنرہاوس میں ملاقات کی اور انکو بلوچستان میں تاجروںکو درپیش مسائل اور خاصکر ژوب ڈویژن میں صوبائی حکومت کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس لگانے کے بارے میں بتایا انہوں نے کہا کہ لورالائی بشمول ژوب انگریز دور سے ابتک ٹرائیبل ایریا چلے آرہے ہیں اور آج تک ژوب ڈویژن کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور لوگوں کا زریعہ معاش مالداری اور زمینداری ہے اور گذشتہ کئی سالوں سے قحط سالی کی وجہ سے وہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے اور لوگ دووقت کی روٹی کمانے کے لئے بھی پریشان ہیں اور دوسری جانب بلوچستان حکومت کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس لگا کر علاقے کی غریب عوام کی پریشانیوں میں مذید اضافہ کر دیا ہے ور اس وقت علاقہ کی تمام عوام سراپا احتجاج ہے انہوں نے گورنر بلوچستان سے کہا کہ آپ ان غریب لوگوں کی پریشانیوں کو دیکھ کر اس ٹیکس کو ختم کریں اور غریبوں کو اس پریشانی سے نجات دلایں گورنر بلوچستان نے وفد کی تمام گذارشات کو غور سے سننے کے بعد یقین دلاتے ہوئے کہا کہ انجمن تاجران کے جو مسائل ہیں انکو حل کرنے کی کوشش کرونگا اور ژوب ڈویژن میں لگائے گئے پراپرٹی ٹیکس پر بھی غور کیا جائے گا اس موقع پر حاجی یعقوب شاہ کاکڑ نے گورنر بلوچستان کو تحریری طور پر یاداشت بھی پیش کیں۔