مہمند سیاسی اتحاد کا علاقائی مسائل کے پیش نظر اجلاس کا انعقاد

ایجنڈا میں علاقے کو درپیش مسائل گورسل بارڈر،مہنگائی،صحت و تعلیمی اداروں کے خراب صورتحال،مختلف محکموں میں نان لوکل بھرتیاں اور سرکاری آٹے کے ناقص کوالٹی زیر بحث رہے

جمعرات 15 اکتوبر 2020 20:36

ضلع مہمند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2020ء) مہمند سیاسی اتحاد کا علاقائی مسائل کے پیش نظر اجلاس کا انعقاد۔ایجنڈا میں علاقے کو درپیش مسائل گورسل بارڈر،مہنگائی،صحت و تعلیمی اداروں کے خراب صورتحال،مختلف محکموں میں نان لوکل بھرتیاں اور سرکاری آٹے کے ناقص کوالٹی زیر بحث رہے۔تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں علاقائی مسائل کے پیش نظر مہمند سیا سی اتحاد کے صدر اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فاروق افضل کے زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں مہمند سیاسی اتحاد کے جنرل سیکرٹری ملک جہانزیب،سینئرنائب صدر ملک عظمت خان،محمد اسلام پی ٹی آئی،خاندان خان جماعت اسلامی،ہدایت اے این پی اور سابقہ سینٹر حافظ عبدالرشید جمعیت علماء اسلام ودیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں علاقے کو درپیش مسائل کثیر پوائنٹ ایجنڈا گورسل بارڈر،مہنگائی،صحت،تعلیم نان لوکل بھرتیاں اور سرکاری آٹے کے ناقص کوالٹی زیر بحث رہے۔

اجلاس میں مہنگائی،علاقے کے صحت اور تعلیمی اداروں کے خراب صورتحال،نان لوکل بھرتیاں اور سرکاری آٹے کے کم فراہمی اور ناقص کوالٹی شدید تنقید کا نشانہ بنے۔اجلاس کے اہتمام پر سیاسی اتحاد کے صدر ڈاکٹر فاروق افضل نے اخباری نمائندوں سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔کہ سیاسی اتحاد عوامی مسائل سے غافل نہیں۔جبکہ ہر فورم پر حل طلب کرینگے۔بعد میں سیاسی اتحاد کے عہدیداروں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مہمند سید سیف الاسلام سے ملاقات کی۔ان کو علاقے کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید سیف الاسلام نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔