پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ حاجی شوکت علی نے این اے 31 میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایاہے،دائود خان مہمند

جمعرات 15 اکتوبر 2020 20:39

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2020ء) یوتھ ایم پی اے دائو دخان مہند نے کہاہے کہ پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ حاجی شوکت علی نے این اے 31 میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایاہے ‘ جن میں نادراسنٹر ‘ سڑکیں ‘ ٹرانسفرمر ‘ اور دیگر ترقیاتی کام جار ی ہیں یوتھ ایم پی اے نے کہاکہ حاجی شوکت نے کوہاٹی گیٹ میں نادرا آفس قائم کرکے این اے 31 کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے جبکہ عوام کو انکے دہلیزپر سہولیات میسر ہورہے ہیں ‘جبکہ ترقیاتی کام بھی جاری ہے جن میں سڑکیں اور گلیوں کی مرمت ہورہی ہیں جبکہ جن علاقوں میں ٹرانسفرمر کی کمی تو وہ پور ی کردی ہے جبکہ یوسی 22 شاد باغ کالونی میں نیا سڑک کی تعمیر بھی مکمل ہوگئی ہے جبکہ سوئی گیس کا سنگین مسئلہ تھا جوکہ انکی کوششوں سے حل ہوگیا ہے جبکہ سٹریٹ لائٹس کا مسئلہ بھی حل کردیا ہے اپوزیشن انکی خدمت سے بوکھلاگئی ہے اور انکے خلاف پروپیگنڈکررہی ہیں جبکہ وزیرباغ کو نیاڈیزائن پر کام شروع کرنے پر عوام خوش ہیں ۔