پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ، سرمایہ کاروںکو5ارب 18 کروڑ10لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا

جمعرات 15 اکتوبر 2020 22:58

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ، سرمایہ کاروںکو5ارب 18 کروڑ10لاکھ روپے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2020ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو اتار چڑھاو،ْ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی اورکے ایس ای100 انڈیکس 75.79 پوائنٹس کی کمی سی40068.50پوائنٹس کی سطح پر آ گیاجبکہ 45.85فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے سبب سرمایہ کاروںکو5ارب 18 کروڑ10لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑاتاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت9کروڑ19لاکھ86ہزار شیئرز زائد رہا۔

گذشتہ روز ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس 40533 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت مخالف تحریک شروع ہونے کے تناظر میں سیاسی عدم استحکام کے خدشات کے پیش نظر فروخت کا دباو،ْ بڑھ گیا جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس40ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئی39999پوائنٹس کی سطح پر آگیا لیکن بعد میں ریکوری آنے سے 40ہزار کی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کے اثرات غالب رہے اور کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای100انڈیکس 75.79پوائنٹس کی کمی سے 40068.50پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 72.21پوائنٹس کی کمی سی16870.98پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 16.64پوائنٹس کی کمی سے 28457.25پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طور پر434کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی199کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 216میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آ نے کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم74کھرب93ارب37کروڑ61لاکھ روپے سے گھٹ کر74کھرب88ارب19کروڑ51لاکھ روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے حصص 200روپے کے اضافے سی6600روپے اور آئی لینڈ ٹیکسٹائیل 71.97روپے کے اضافے سی1031.67روپے ہوگیا جب کہ رفحان میظ300روپے کی کمی سی8050روپے اورپاک ٹوبیکو40روپے کی کمی سی1600روپے کے ساتھ سرفہرست رہے۔

متعلقہ عنوان :