مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مزید500 روپے کی کمی

سی1لاکھ15ہزار700روپے فی تولہ ہوگئی

جمعرات 15 اکتوبر 2020 22:58

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مزید500 روپے کی کمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2020ء) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مزید500 روپے کی کمی سی1لاکھ15ہزار700روپے فی تولہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت4ڈالر کی کمی سی1896ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرمقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت500روپے کی کمی سے 1لاکھ15ہزار700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت429روپے کی کمی سے 99ہزار108روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت70روپے کی کمی سی1260روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :