نیب نے گوادر کے 900زمینداروں کو سمن جاری کردئیے، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں

نیب رویے کے خلاف گوادر کے زمینداروں کی احتجاجی ریلی ،نیب نے اپنا رویہ درست نہیں کیا تو اسے گوادر میں گھسنے نہیں دینگے ،مظاہرین کی دھمکی

جمعرات 15 اکتوبر 2020 23:09

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2020ء) نیب نے گوادر کے 900زمینداروں کو سمن جاری کردئیے ،جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،نیب کے رویے کے خلاف گوادر کے زمینداروں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکاکلی گئی ، مظاہرین کا کہناتھاکہ نیب نے اگر اپنا رویہ درست نہیں کیا تو اسے گوادر میں گھسنے نہیں دینگے ۔تفصیلات کے مطابق انجمن زمینداران ضلع گوادر کی جانب سے گوادر کی اراضیات کو سرکاری قرار دینے اور نیب کی جانب سے کاروائیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جبکہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرین سے انجمن زمینداران گوادر کے صدر اور سابق نگران صوبائی وزیر میر نوید کلمتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب گوادر سلطنت عمان کے پاس تھا تو یہاں کی زمینیں مقامی زمینداروں کی تھی اور پاکستان بننے سے قبل کی یہ زمینیں یہاں کے زمینداروں کی تھیں ،نیب نے گوادر کے 900 زمینداروں کو سمن بھیجا ہے کہ وہ نیب کے عدالت میں پیش ہوں اور ان لوگوں خواتین،مردہ اور 80 سال کی بوڈھی عورت بھی شامل ہے نیب کو شرم آنا چاہیے کہ گوادر میں ریونیو افسران نے کرپشن اور لاقانونیت کی انتہا کردی نیب انہیں گرفتار نہیں کرتی انہوں نے کہا کہ گوادر کے لوگ ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے کبھی بھی خوش نہیں تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اراضیات کو سٹلمنٹ نہیں کیاگیا یہ زمینیں کل بنجر تھیں تو ہماری تھیں آج اگر سونا اگل رہی ہیں تو بھی ہماری ہیں ہم کسی کو یہ حق نہیں دیتے کہ ہماری اراضیات پر قبضہ کرکے ہمیں بے دخل کرے انہوں نے کہا کہ پسنی کے شہر کلمت میں نیوی نے آبادی کے اندر 350ایکڑ اراضی پر اپنے پلر لگا دیے تھے لیکن انتظامیہ نے انکے پلر کو تھوڈ دیا ہمارے لوگ اگر اپنی اراضیات نہیں دینا چاہتے تو نیوی ان پر زور زبردستی کیوں قبضہ کرنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے بارہا حکومت سے کہا کہ ضلع گوادر میں پٹوارخانے کا نظام ختم کرکے اراضیات کی ریکارڈ کو کمپوٹرائز کیا جائے انہوں نے کہا دس سال پہلے بھی نیب انکوائری کیا یہ نیب کی تیسری انکوائری ہے نیب بس لوگوں کق تنگ کرتی ہے ہم سی پیک کے زریعے ترقی چاہتے ہیں لیکن آپ ہماری زمینوں کو چھین کر ہمیں کونسی ترقی دوگی