شہید اسلام مولانا سمیع الحق کے مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری اکھیں گے،، مولانا حامدالحق

،کراچی میں ڈاکٹر علامہ عادل شہیدکے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے،دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ و دیگر کا خطاب

جمعرات 15 اکتوبر 2020 23:46

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2020ء) جے یو آئی س کے مرکزی امیر و دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا حامدالحق بلوچستان کے قائمقام امیر مفتی عبد الواحد بازئی صوبائی جنرل سیکرٹری عبد القیوم میر زئی لورالائی کے ضلعی امیر رحمت اللہ کاکڑ فیض الحق اور جامعہ فاروقیہ کے مہتمم حافظ سرا ج الدین ساجد نے لورالائی میں جلسے سے خطاب کرتے ہائے کہا کہ شہید اسلام مولانا سمیع الحق کے مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری اکھیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر آزاد کرایا گیا لیکن نظام آج بھی بر طانیہ و امریکہ کا چل رہا ہے ہمارے عدالتوں اور تھانوں میں شریعت کے نظام کے بجائے برطانوی راج والا نظام چل رہا ہے جس سے ملک میں نا انصافی ظلم بربریت عدم مساوات کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں ملک میں علماء کو چن چن کر شہید کیا جارہا ہے مولانا سمیع الحق شہید کے قاتلوں کو آج تک حکومت نے گرفتار نہیں کیا جس سے لگتا ہے کہ ملک میں انصاف کا نام و نشان نہیں انہوں نے کہا کہ کراچی میں ڈاکٹر علامہ عادل شہیدکے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ علماء کا قتل عام سے ملک میں علماء کو اسلام کی خدمت سے کسی صورت دستبردار نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ دینی مدارس دشمنان اسلام کی انکھوں میں کھٹکتے ہیں انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق اور میں نے سینٹ اور قومی اسمبلی میں سریعت بل پیش کیا ہماری جماعت ملک میں مفادات اور کرسی کی جنگ نہیں لڑ رہی ہے ہم ملک میں نفاز اسلام کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ستر سال سے ملک میں مغربی نظام سے ہم ترقی و خوشحالی سے محروم ہیں ملک میں جاگیردا ر نواب سردار اور ایلیٹ کلاس ہم پر حکمرانی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جلد طالبان کی حکومت قائم ہو گی اور ملک میں اللہ کا نظام ایک مرتبہ پھر نافظ ہو گا ہم دوحہ امن مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں اس عمل کے بعد اسلامی مملکت افغانستان اسرائیل بھارت سے کشمیر کی آزادی پر دو ٹوک الفاظ میں بات کرینگے اور کشمیر انشاء اللہ ازاد ہو گا اور وہاں کے مظلوم کشمیریوں کے بازوں طالبان ضرور بنیں گے انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیم یافتہ افراد بے روز گاری کا رونا رو رہے ہیں ملک میں کسی کی عزت محفوظ نہیں ظلم کا بازار گرم ہے عدل مساوات دوربین میں بھی ہمیں نہیں ملتا انہوں نے کہا کہ جے یو ائی س کو منظم کرنے کیلئے پورے ملک اور بلو چستان کا دورہ کررہے ہیں بلوچستان کو اللہ تعالیٰ نے ہر نعمت دے رکھی ہے لیکن ہم نے خود دیکھا کہ بلوچستان کے عوام بہت زیادہ پسماندہ اور غربت و بے روزگاری کا شکار ہیں اور اپنے تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں یہاں سے گیس سونا کوئلہ اور تمام قدرتی معدنیات نکلتے ہیں لیکن عوام دو وقت کی روٹی کے محتاج ہین جن پر ہمیں بہت زیادہ افسوس ہے عوام اس ظلم کے خلاف اور مسلط حکمرانوں کے خلاف آواز بلند کریں اور ہمارے جماعت کا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں تنظیم سازی کا عمل جاری ہے عوام ہماری رکنیت لیں اور جے یو ائی س کو فعال و منظم کرنے میں ہمارا ساتھ دیں ۔