لوگوں سے ملتے وقت انتہائی محتاط رہتی ہوں، پریانکا چوپڑا

میرے خاوند نک جونس لوگوں سے ملنے جلنے سے متعلق انتہائی محتاط رہتے ہیں

جمعہ 16 اکتوبر 2020 12:15

لوگوں سے ملتے وقت انتہائی محتاط رہتی ہوں، پریانکا چوپڑا
ْلاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ اور ان کے خاوند نک جونس لوگوں سے ملنے جلنے سے متعلق انتہائی محتاط رہتے ہیں کیونکہ ہم دونوں کو صحت سے متعلق کچھ مسائل ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ وہ دمے کی بیماری میں مبتلا ہیں جبکہ انکے شوہر کو شوگر کی بیماری ہے۔

(جاری ہے)

اس وجہ سے ہم لوگوں سے ملنے اور بات چیت کرنے میں بہت احتیاط کرتے ہیں۔انٹرویو میں پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ کام کے حوالے سے گزشتہ کچھ ماہ اچھے رہے۔ لاک ڈائون کے دوران انٹرویوز اور وڈیولنک میٹنگز میں شرکت کرنے پر اداکارہ نے خوشی کا اظہار کیا کیونکہ انہیں ٹریفک میں پھنسنا نہیں پڑتا تھا۔38 سالہ پریانکا چوپڑا اپنے شوہر نک جونس کے ہمراہ لاس اینجلس میں رہتی ہیں اور انہوں نے لاک ڈائون کے بعد باقاعدہ کام کا آغاز بھی کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :