عوام کو تعلیم اورصحت کی مفت فراہمی ریاست کافرض ہے‘سمیرا ساہی

جمعہ 16 اکتوبر 2020 12:24

’لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ (ق) پنجاب خوا تین ونگ کی جوا ئنٹ سیکر ٹری سمیرا ساہی نے کہاہے کہ عوام کو تعلیم اورصحت کی مفت فراہمی ریاست کافرض ہے۔’’جان ہے توجہاں ہے ‘‘کی روسے اس وقت ملک وقوم کوتعمیراتی نہیں بلکہ فلاحی منصوبوں کی ضرورت ہے، تعلیم اورصحت کے شعبہ میں مخصوص مافیا کی اجارہ داری نے عام آدمی کوخواری کے سواکچھ نہیں دیا ۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ریاست ہرشہرمیں جدیدسہولیات سے آراستہ ہسپتال تعمیرکرے،سرمایہ داراشرافیہ نے پاکستان میںتعلیم اورصحت کوبھی تجارت بنالیاہے جس کے نتیجہ میں ناخواندگی اورپسماندگی کوتقویت مل رہی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ مفلسی کے مارے لوگ اپنے معصوم بچوں کو مادرعلمی کی بجائے محنت مشقت کیلئے کوٹھیوں، ورکشاپوں،فیکٹریوںا ورکارخانوںمیں بھجوانے پرمجبور ہیں۔

(جاری ہے)

مفت تعلیم سے معاشرے میں انقلاب آئے گا ا و ر جہا لت کے اندھیروں کوشکست ہوگی ۔انہو ں نے کہاکہ چوہدری پرو یز االٰہی نے اپنے دور اقتدار میں پنجاب کے ہر چھو ٹے بڑے قصبے میں تعلیمی اداروں کا جا ل بچھایا جس میں آ ج غر یبو ں کے بچے تعلیم حا صل کررہے ہیںسڑکیں بھی بننی چاہیے تعمیراتی کام بھی ہو نے چاہیے مگر اس کے سا تھ سا تھ انسانی صحت کی بہتر ی کیلئے بھی اقداما ت ضروری ہیں۔