اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد کے ساتھ ایک بڑی سڑک کی تعمیر شروع کر دی

مقصد جنگ کی حالت میں صہیونی فوج کو لاجسٹک سپورٹ کے لیے ایک نئی سہولت فراہم کرنا ہے،صیہونی اخبار

جمعہ 16 اکتوبر 2020 12:42

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد کے ساتھ ساتھ ایک شاہراہ عام کی تعمیر شروع کر دی ہے۔ اس سڑک کی تعمیر سے صہیونی فوج کو ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور دیگر بھاری جنگی سامان غزہ کی سرحد پر منتقل کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے مقرب اخبارنے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ غزہ کی سرحد کے قریب سڑک کی تعمیر کا مقصد جنگ کی حالت میں صہیونی فوج کو لاجسٹک سپورٹ کے لیے ایک نئی سہولت فراہم کرنا ہے۔عبرانی اخبار کے مطابق غزہ کی سرحد کے ساتھ ساتھ زیرتعمیر سڑک کے منصوبے کوشاہراہ میدان کانام دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :