نجکاری کی فہرست میں شامل 19 اداروں کی فہرست سینیٹ میں پیش کردی گئی

سینیٹ میں نجکاری کی فہرست پیش کیے جانے پر اپوزیشن نے ایوان میں شیم شیم کے نعرے لگائے

جمعہ 16 اکتوبر 2020 13:33

نجکاری کی فہرست میں شامل 19 اداروں کی فہرست سینیٹ میں پیش کردی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) نجکاری کی فہرست میں شامل 19 اداروں کی فہرست سینیٹ میں پیش کردی گئی۔ جمعہ کو سینیٹ میں پیش کی گئی نجکاری فہرست میں نیو یارک میں پی آئی اے کی ملکیت ہوٹل روز ویلٹ بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

فہرست کے مطابق بلوکی پاورپلانٹ، حویلی بہادرشاہ پلانٹ، ایس ایم ای بینک، فرسٹ ویمن بینک، سروسز انٹرنیشل ہوٹل، جناح کنونشن سینٹر اور ماڑی پیٹرولیم کو بھی نجکاری کی فہرست میں شامل کیا گیا اس کے علاوہ پاکستان اسٹیل ملز، پاکستان انجینئرنگ کمپنی، سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، او جی ڈی سی ایل، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، گدو پاور پلانٹ، نندی پور پاور پلانٹ اور اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو بھی نجکاری کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔

سینیٹ میں نجکاری کی فہرست پیش کیے جانے پر اپوزیشن نے ایوان میں شیم شیم کے نعرے لگائے۔سینیٹر مشتاق نے کہا کہ حکومت کہتی تھی کہ روز ویلٹ ہوٹل نجکاری کی فہرست میں شامل نہیں، اب اس فہرست میں بتایا گیا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری فہرست میں شامل ہے۔