جان سینا کے ساتھ ہمیشہ وفادار رہی، سابق منگیتر

جمعہ 16 اکتوبر 2020 15:27

جان سینا کے ساتھ ہمیشہ وفادار رہی، سابق منگیتر
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) ہالی ووڈ اسٹار اور معروف ریسلر جان سینا کی سابق منگیتر نکی بیلا نے جان سینا کی شادی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ جان سینا کے ساتھ وفادار رہی ہوں۔

(جاری ہے)

2018 میں عالمی شہرت یافتہ ریسلر نے سابق منگیتر نکی بیلا کیساتھ 6 برس رہنے کے بعد شادی سے صرف ایک ماہ قبل علیحدگی اختیار کر لی تھی۔جان سینا کی دوسری شادی پر نکی بیلا نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ہی جان سینا کے ساتھ وفادار رہی ہیں، اور جب وہ 2017 میں ’ڈانسنگ ود اسٹارز‘ میں شامل ہوئی تھیں تو آرٹیم کیساتھ ان کی کوئی جذباتی وابستگی نہیں تھی۔

متعلقہ عنوان :