سخت پابندیوں کے باوجود ’دی بیٹ مین’ کی شوٹنگ جاری

حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کیا جارہا ہے ،نئی پابندیوں سے شہر میں فلموں کی شوٹنگ متاثر نہیں ہوگی،ترجمان لیور پول سٹی کونسل

جمعہ 16 اکتوبر 2020 15:27

سخت پابندیوں کے باوجود ’دی بیٹ مین’ کی شوٹنگ جاری
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) برطانیہ کے شہر لیور پول میں کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود وہاں ہالی ووڈکی آنے والی فلم بیٹ مین کی شوٹنگ دیکھ کر لوگ حیران ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق دی بیٹ مین میں مرکزی کردار ادا کرنے والے رابرٹ پیٹسن کو سیٹ پر اپنے کردار میں دیکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ 2020 کے اوائل میں دی بیٹ مین کی شوٹنگ گلاسگو میں شروع ہوئی تھی لیکن کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے روک دی گئی۔

بعدازاں ستمبر میں رپورٹ کیا گیا تھا کہ رابرٹ پیٹسن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن وارنر برادرز کی جانب سے اس کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔اب لیور پول میں فلم کی شوٹنگ جاری ہے جبکہ اسی ہفتے شہر کی انتظامیہ نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث انتہائی سنگین پابندیاں لگائی ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی شوٹنگ کی اور بیٹ مین کی گلیوں سے گزرنے کی تصاویر نے سوالات اٹھائے ہیں کہ فلمبندی کیسے ہورہی ہیں جب شہریوں کے انڈورز اور آؤٹ ڈورز میں میل جول پر پابندی لگائی ہے، جن میں گارڈنز، جمز وغیرہ شامل ہیں۔

لیور پول سٹی کونسل کے ترجمان نے شہریوں کو یقین دہانی کروائی کہ حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ نئی پابندیوں سے شہر میں فلموں کی شوٹنگ متاثر نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ فلم آفس ہر پروڈکشن کے ساتھ کام کررہا ہے تاکہ کووڈ-19 سے بچاؤ کے اقدامات پر عمل کیا جائے۔ دوسری وارنر برادرز کی جانب سے اب تک دی بیٹ کیلئے حفاظتی اقدامات کی تصدیق نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :