سیالکوٹ الائنس آف آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے وفد کی نئے تعینات ہونے والے سی۔ ای ۔ او ایجوکیشن مقبول شاکر سے ملاقات

وفد کی قیادت صدر الائنس ڈسٹرکٹ سیالکوٹ حافظ ذوالفقار شاہد نے کی اور سی۔ای۔ او ایجوکیشن کو پھولوں کا گلدستہ ، اپنی تصنیف "طلباء کی اقسام" اور پیش کی اور مبارکباد بھی دی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 16 اکتوبر 2020 18:00

سیالکوٹ الائنس آف آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،حافظ عرفان کھٹانہ) وفد کی قیادت صدر الائنس ڈسٹرکٹ سیالکوٹ حافظ ذوالفقار شاہد نے کی اور سی۔ای۔ او ایجوکیشن کو پھولوں کا گلدستہ ، اپنی تصنیف "طلباء کی اقسام" اور پیش کی اور مبارکباد بھی دی۔ صدر الائنس نے پرائیویٹ سکولز کو درپیش مسائل کو سی ای او ایجوکیشن کے سامنے رکھا جس پر سی ای او ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ سکولوں کو درپیش مسائل کو حل کرنا میری اولین ترجیحات میں سے ہوگا اور سیالکوٹ میں اپنی خدمات تعلیمی اداروں کی وکالت کر کے کروں گا۔

(جاری ہے)



وفد میں الائنس کے چیف پیٹرن میاں فاروق، جنرل سیکرٹری الائنس محمد اصغر باجوہ، پریس سیکرٹری الائنس ایس ایم شاہد ، لوح و قلم ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کے صدر اسلم شاہ، چئیرمین چین سکول سسٹم عثمان علی، صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن تحصیل پسرور رانا وسیم ، اتحاد گروپ آف سکولز کے صدر ملک انعام اللہ ، چئیرمین پاک شاہین ایجوکیشن سیالکوٹ بختیار احمد ، صدر ڈرپسہ محمد اسحاق، ویژڈم ماڈل سکول کے پرنسپل محمد شاکر، جنرل سیکرٹری ڈرپسہ غلام جیلانی بھٹی ، فنانس سیکرٹری ڈرپسہ زاہد علی ، سینئیر نائب صدر ڈرپسہ ملک ضمیر حسین اعوان ، پرنسپل ایکسلنٹ گرائمر رانا غضنفر علی ، پرائم گرائمر سکول کے پرنسپل شہباز اختر، چناب ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر میاں ریاض ، کڈز کلب گرائمر سکول کے پرنسپل محمد زاہد ، پرنسپل الہی پبلک ہائی سکول روال میاں احسان الہی ،جنرل سیکرٹری پاک شاہین ایجوکیشن ندیم چیمہ ، صدر پنجاب ایجوکیشنل نیٹ ورک جواد لودھی اور دیگر شامل تھے۔


متعلقہ عنوان :