زرمبادلہ کے ذخائر 12بلین ڈالر سے نیچے آگئے

جمعہ 16 اکتوبر 2020 19:01

زرمبادلہ کے ذخائر 12بلین ڈالر سے نیچے آگئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر 26 جون کے بعد پہلی مرتبہ 12 بلین ڈالر سے نیچے آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

زرمبادلہ کے ذخائر 26 جون کے بعد پہلی بار 12 بلین ڈالر سے نیچے آگئے جس کی وجہ 9 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 507 ملین ڈالر کی غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی نہ کرنا ہے۔رواں ماہ 9 اکتوبر کو اسٹیٹ بینک کے پاس موجود غیرملکی ذخائر 11.8 بلین ڈالر رہے۔دریں اثنا، پاکستان میں تجارتی بینکوں کے پاس موجود غیرملکی ذخائر 7.22 بلین ڈالر ہیں جبکہ پاکستان میں کل غیر ملکی ذخائر اب 19 ارب ڈالر سے کم ہیں۔

متعلقہ عنوان :