’’آئی لو یو ‘‘سنجے دت کی نئی تصویروں پر بیٹی کا محبت بھرا تبصرہ

جمعہ 16 اکتوبر 2020 19:50

’’آئی لو یو ‘‘سنجے دت کی نئی تصویروں پر بیٹی کا محبت بھرا تبصرہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) موذی مرض پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار سنجے دت نے کام پر واپسی کے بعد سوشل میڈیا پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن پر اٴْن کی بیٹی نے محبت بھرا تبصرہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر سنجے دت نے اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اداکار نے سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ اور پینٹ پہنی ہوئی ہے جبکہ آنکھوں پر کالا چشمہ لگایا ہوا ہے۔

سنجے دت نے انسٹاگرام پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ میں اپنی نئی آنیوالی فلم کا نام ’کے جی ایف 2‘ بھی لکھا جس میں وہ ’اندھیرہ‘ کا کردار ادا کریں گے۔بالی ووڈ اداکار کی پوسٹ پر محبت بھرا تبصرہ کرتے ہوئے اٴْن کی بیٹی نے لکھا کہ آئی لو یو‘ اور اٴْس کے ساتھ ہی اظہارِ محبت والے ایموجیز کا اضافہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :