ایشین روک بال چمپئن شپ آئندہ سال جون میں کھیلی جائیگی

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 16:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) ایشین روک بال چمپئن شپ آئندہ برس جون میں ملائیشیا میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلیٰ کلثوم رانا نے بتایا کہ پاکستان روک بال فیڈریشن نے ایشین روک بال چمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور یہ چمپئن شپ میں 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان سمیت بنگلہ دیش، بھارت، سری لنکا، تھائی لینڈ اور میزبان ملائیشیا شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا چناؤ قومی روک بال چمپئن شپ کے دوران کیا جائیگا جس کو آئندہ ماہ اکتوبر میں منعقد کروانے کی منصوبہ بندی پاکستان روک بال فیڈریشن بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

امہ لیلیٰ کلثوم رانا نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث کھیلوں اور کھلاڑیوں کا بہت نقصان ہوا ہے اور اس کمی کو پورا کرنے کے لئے کم از کم چار ماہ کا عرصہ چاہیے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا چناؤ میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔