پرنس ہیری کی زندگی پر میگھن نے بہت زیادہ اثرات مرتب کیے، شاہی تبصرہ نگار

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 16:38

پرنس ہیری کی زندگی پر میگھن نے بہت زیادہ اثرات مرتب کیے، شاہی تبصرہ ..
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) برطانوی شاہی خاندان کے سینئر رکن اور ملکہ الزبیتھ کے پوتے پرنس ہیری کی زندگی، ساکھ اور مرتبے پر انکی اہلیہ میگھن مارکل نے کیا اثرات مرتب کیے ہیں، اس حوالے سے اکثر شاہی خاندان کے ماہرین، برطانوی میڈیا اور عوام ایک جیسی آرا رکھتے ہیں۔ تاہم ایک حالیہ دعوے میں ایک معروف تبصرہ نگار نے یہ ثابت کیا ہے کہ ڈچز آف سسیکس نے شہزادے کی زندگی پر کافی اثرات مرتب کیے ہیں۔

ایک انٹرویو میں رابرٹ لیسی نے جو کہا وہ کچھ اسطرح ہے کہ پرنس ہیری نے اپنے ارد گرد چیزوں کو تبدیل کیا، دوسرے لفظوں میں وہ اپنی ساکھ اور حیثیت میں تبدیلی لائے ہیں۔ شہزادہ ہیری کی فوج میں کیریئر کے حوالے سے بڑی اچھی ساکھ اور احترام ہے بالخصوص انھوں نے سابق فوجیوں کیلئے جو کام کیا اس کی بڑی پذیرائی کی جاتی ہے، ہیری ریزرو فوجی کے طور پر افغان جنگ میں شریک ہوئے جبکہ پرنس ولیم ایسا نہ کرسکے، اور جب وہ میگھن سے ملے اور شادی کی تو یہ حقیقی امید کی جارہی تھی کہ یہ نوجوان جوڑا بادشاہت کے مستقبل میں بہتری اور اسے جدت دینے کے سلسلے میں معاون ثابت ہوگا لیکن اب تک یہ اندازے غلط نکلے ہیں۔

(جاری ہے)

لیسی نے کہا کہ میگھن کی شادی کے بعد شاہی خاندان میں ابتدائی جو مثبت تاثرات تھے، امید کی جانی چاہیے کہ وہ سب غلط نہ نکلیں، میگھن مارکل پرنس ہیری کی ماضی کی افسردگی کے لیے روشنی کا مینارہ ہیں، ایک طرح سے وہ ہر جانب فوکس کرنے کے سلسلے میں شہزادے کو امید دلاتی ہیں۔ تاہم ان دونوں کی شہرت ان کیلئے ایک دو دھاری تلوار بن گئی ہے، گو کہ وہ دونوں بہت زیادہ کامیاب ہوئے ہیں۔ لیکن ایک اہم بات یہ ہے کہ میگھن نے شاہی خاندان کو ایک ملی جلی نسل فراہم کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :