صائمہ نے انجمن کے خلاء کو پر کیا لیکن صائمہ کا متبادل تلاش کرنیکی کوشش نہیں کی گئی ‘ شیبا بٹ

ْبد قسمتی سے ہمارے اسٹوڈیوز میں رونق کی بجائے ویرانی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ‘ سینئر اداکارہ

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 16:38

صائمہ نے انجمن کے خلاء کو پر کیا لیکن صائمہ کا متبادل تلاش کرنیکی کوشش ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) سینئر اداکارہ شیبابٹ نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے ہمارے اسٹوڈیوز میں رونق کی بجائے ویرانی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ، اداکارہ صائمہ نور نے انجمن کے خلاء کو پر کیا لیکن صائمہ کا متبادل تلاش کرنے کی کوشش نہیں کی گئی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میںگفتگو کرتے ہوئے شیبا بٹ نے کہا کہ میرے خیال میں انڈسٹری سے وابستہ لوگ اس کیلئے سنجیدگی سے سوچ بچار کرنے کیلئے تیار نہیں کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو سب سے پہلے انڈسٹری سے جڑے ہوئے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جاتا ۔

جب ہم ہماری کوئی سمت ہی نہیںتو انڈسٹری کو درپیش مسائل کو کیسے حل کیا جا سکتا ہے ۔ شیبا بٹ نے کہا کہ اداکاروں کا متبادل نہ ہونے کی وجہ سے آج پنجابی فلموں کا قحط ہے ۔ اگر ہم نے انڈسٹری کو دوبارہ عروج پر لے کر جانا ہے تو ہمیں آج ہی سے منصوبہ بندی کرنا ہو گی تب جا کر آنے والے سالوں میں ہمیں اس کے ثمرات ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :