دل شیشے کی طرح شفاف ،دوسرے کا مذاق اڑانے والے ایک دن خود مذاق بن جاتے ہیں‘میرا

ہمیشہ سنجیدگی سے فیصلے کرتی ہوں ،مخلص دوست ملنا خدا کا بڑا انعام ہوتا ہے ‘ لالی ووڈ سٹار کی گفتگو

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 16:38

دل شیشے کی طرح شفاف ،دوسرے کا مذاق اڑانے والے ایک دن خود مذاق بن جاتے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) لالی ووڈ سٹار میرا نے کہا ہے کہ جو دوسروں کا مذاق اڑاتا ہے زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر وہ خود ایک مذاق بن جاتا ہے ، میرا دل شیشے کی طرح شفاف ہے اور میں کبھی کسی کا برا نہیں سوچتی ،ویسے لوگوں کے پاس ایک دوسرے کیلئے وقت نہیں ہوتا لیکن سمجھ نہیں آتی لوگ سازشوں اور مخالفت کیلئے کیسے وقت نکا ل لیتے ہیں، موجودہ دور میں دوست اور دشمن کو پہچاننا مشکل کام ہے ، مخلص دوست ملنا خدا کا بڑا انعام ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹر ویو میں اداکارہ میرا نے کہا کہ آئے روز میرے بارے میں کوئی نہ کوئی افسانہ کھڑا کر دیا جاتا ہے اور مجھے اس کا پتہ تک نہیںہوتا، میں ایسے لوگوں کیلئے صرف ہدایت کی ہی دعا کر سکتی ہوں۔ جو لوگ صرف سازشیں کرتے ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ ایسے منفی اقدامات پر توانائیاں صرف کرنے کی بجائے اپنے لئے محنت کریں۔میر انے کہا کہ میں ہمیشہ سنجیدگی سے فیصلے کرتی ہوں لیکن بعض لوگ میرے بارے میںاس کے برعکس سوچتے ہیںجو قطعی غلط ہے ، میں صرف خدا کی ذات پر توکل کرتی ہوں اور وہی ہم سب کا سہارا ہے۔

متعلقہ عنوان :