’مرغیوں کی مدد کیلئے وزیراعظم کا پلان، یہی وجہ ہے ایک درجن انڈوں کی قیمت 160 روپے ہوچکی ہے، علی گل پیر کا مزاحیہ تبصرہ

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 17:08

’مرغیوں کی مدد کیلئے وزیراعظم کا پلان، یہی وجہ ہے ایک درجن انڈوں کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) مشہور شخصیات کو اپنے مختلف انداز سے ’ٹرول‘ کرنے والے علی گل پیر نے اس بار نقالی کیلئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے بیان کا انتخاب کیا ہے۔

(جاری ہے)

مزاحیہ ویڈیوز بنانے والے علی گل پیر نے ماضی میں دیے گئے عمران خان کے دیہی خواتین کو دیسی انڈے اور مرغیاں دیے جانے سے متعلق بیان پر پٴْرمزاح ویڈیو بنائی جسے دیکھنے والے خوب پسند کررہے ہیں۔

علی گل پیر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’مرغیوں کی مدد کیلئے وزیراعظم کا پلان، یہی وجہ ہے کہ ایک درجن انڈوں کی قیمت 160 روپے ہوچکی ہے۔‘واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا اپنے اس بیان میں کہنا تھا کہ ’دیسی مرغیوں کے ان کو انڈے اور بچے دیں گے، میں آج آپ کو وہ چیزیں بتا رہا ہوں جس میں اربوں ڈالرز کی ضرورت نہیں ہے، یہ تجربہ ہوچکا ہے‘۔

متعلقہ عنوان :