گورنرسندھ کی سربراہی میں صوبہ میں توانائی کی صورتحال کے بارے میں جائزہ اجلاس

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی کی گورنر سندھ کو بریفنگ، بجلی کے پیداواری اور ترسیلاتی نظام میں بہتری وقت کی ضرورت ہے،عمران اسماعیل

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 18:08

گورنرسندھ کی سربراہی میں صوبہ میں توانائی کی صورتحال کے بارے میں جائزہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں صوبہ میں توانائی کی صورتحال کے بارے میں اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو ، وفاقی وزیر بحری امور سید علی زیدی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ ، خرم شیر زمان اور اشرف قریشی بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر نے گورنر سندھ کو کراچی میں بجلی کی صورتحال اور کے الیکٹرک (K-Electric)کے بارے میں بریفنگ دی۔اجلاس میں حیسکو (HESCO) اور سیپکو (SEPCO) کے معاملات بھی زیر غور آئے۔گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ بجلی کے پیداواری اور ترسیلاتی نظام میں بہتری وقت کی ضرورت ہے تاکہ صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔