انڈر 16 ٹیلنٹ پروگرام، والی بال اور بیڈمنٹن کے ٹرائلز مکمل

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 18:23

انڈر 16 ٹیلنٹ پروگرام، والی بال اور بیڈمنٹن کے ٹرائلز مکمل
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) سپورٹس ڈائریکٹوریٹ خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں والی بال اوربیڈمنٹن کے ٹرائلز مکمل ہوگئے ، والی بال کیمپ کے لئے 25 کھلاڑیو ںکا انتخاب کرلیا گیا، کھلاڑیوں کا انتخاب ٹرائلز میں کیا گیا منتخب کھلاڑیوں کو دو ہفتے تربیت دی جائے گی جس کے بعد ٹرائلز لیکر صوبائی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا جو صوبائی اور قومی مقابلوں میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کرے گی۔

منتخب کھلاڑیوں میں واجد خان، شہزاد سیف اللہ، اسفند الہی، شکیل، اویس جہانگیر، امین خان، راحیل خان، حذیفہ، عمر ایاز، علی زیب، ثقلین امام، عمر خان، جاوید احمد، وحید اللہ، ذبیح اللہ، رامداد شاہ، نگار احمد، عثمان خٹک، محمد شایان، سعود شاہ، میکائیل، طلحہ سلیم، زین زادہ اور صبور شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرائلز کوچ؂ واصف الله اور صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقار چمکنی کے زیرنگرانی منعقد ہوئے،بیڈمنٹن ٹرائلز میں جو کھلاڑی کیمپ کیلئے منتخب ہوئے ان میں ضلع خیبرکے اسد آفریدی ، ملاکنڈ کے سدیس محمد، کوہاٹ کے مزمل ، بنوں کے افنان خان ، تیمور خان ، خاشر شاہ ، پشاور کے عمر جہانگیر، قریش خان ، امان گل اورمحمد زیدشامل ہیں ، ٹرائلز انٹر نیشنل کوچ ندیم خان ، حیات الله فضل الرحمان اور صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی امجد خان کے زیرنگرانی منعقد ہوئے ۔