معروف گلوکارہ سارہ رضا خان کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کادورہ کیا

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 19:22

معروف گلوکارہ سارہ رضا خان کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کادورہ کیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) معروف گلوکارہ سارہ رضا خان نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کادورہ کیا جہاں پر انہیں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔

(جاری ہے)

سارہ احمد نے کہا کہیہاں آکر پتہ چلاپولیس کا نظام بہت ایڈوانس ہوچکا ہے،15پرجھوٹی کال کرناقابل سزا جرم ہے شہری اس سے اجتناب کریں۔ انہوںنے کہا کہ آپکی کوششوں سے ہماری پریشانیاں کم ہورہی ہیں،تمام قوم کو آپ پر فخر ہے کہ آپ پاکستان کو محفوظ بنا رہے ہیں۔سارہ رضا خان نے سیف سٹی ریڈیو ایف ایم 88.6 پر لائیو پروگرام میں بھی شرکت کی۔سارہ رضا خان نے اپنے جذبات کے اظہار کے طور پر خصوصی میسج ریکارڈ کرواکر کیا۔

متعلقہ عنوان :