ریجاس ایفل ہائٹس پولو کپ 2020 کا فائنل (کل )ڈائمنڈ پینٹس اور ریجاس پراپرٹی ڈویلپمنٹ کے درمیان کھیلا جائیگا

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 19:22

ریجاس ایفل ہائٹس پولو کپ 2020 کا فائنل (کل )ڈائمنڈ پینٹس اور ریجاس پراپرٹی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) جناح پولو اینڈ کنٹری کلب لاہور کے زیراہتمام ریجاس ایفل ہائٹس پولو کپ 2020 کا فائنل کل (اتوار)کوڈائمنڈ پینٹس اور ریجاس پراپرٹی ڈویلپمنٹ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

(جاری ہے)

فائنل کے مہمان خصوصی پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں انجم نثار ہوں گے۔ صدر لاہور چیمبر طارق مصباح ، سابق ٹیسٹ کرکٹر انضمام الحق، مشتاق احمد اور دیگر بھی اس موقع پر موجود ہوں گے ۔