ملک میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، عمران خان یہ کیسی تبدیلی ہی ، نہال ہاشمی

وزیراعظم کہتے ہیں گھبرانا نہیں،اب ہم نہیں خان صاحب گھبرائیں گے،پی ڈی ایم کے اتوار کو کراچی میں جلسے کے بعد امید ہے فواد چوہدری استعفیٰ دے دیں گے، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 20:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ عمران خان یہ کیسی تبدیلی ہی ۔ وزیراعظم کہتے ہیں گھبرانا نہیں ۔اب ہم نہیں خان صاحب گھبرائیں گے۔ہم قائد اعظم کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔پی ڈی ایم کے اتوار کو کراچی میں جلسے کے بعد امید ہے فواد چوہدری استعفیٰ دے دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے ہفتہ کو شاہراہ فیصل ائیر پورٹ کے قریب پارٹی کے استقبالیہ کیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم منتظر تھے شبلی فراز استعفی دے دیں گے۔تمام وزرا رات ایک بجے جھلکیاں نہیں جلسے دیکھا کریں ۔دختر قائد پاکستان مریم نواز پہلی بار کراچی جلسے میں شرکت کرنے آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

مریم نواز اتوار کو پی کے 303 سے دوپہر 1 بجے لاہور سے کراچی پہنچیں گی۔مسلم لیگ ن کے رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد مریم نواز کا شاندار استقبال کرے گی ۔مریم نوازایئر پورٹ شاہراہ فیصل سے جلسہ گاہ جائیں گی۔نہال ہاشمی نے کہا کہ کراچی کے لوگ کے الیکٹرک کے ظالمانہ رویے ،گیس کی بندش اور دیگر مسائل سے پریشان ہیں۔کراچی تکلیف میں ہے اور موجودہ حکومت رات کو کرکٹ میچ دیکھتی ہے۔

ہم مہنگائی کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔ یہ شہر ہم سب کا ہے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔مریم نواز کی خواہش پر طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔مریم نواز نواز شریف کی نہیں کراچی کی بھی بیٹی ہے۔شہباز شریف کے دور میں روٹی کی قیمت دو روپے تھی ۔میں عمران خان سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ کیسی تبدیلی ہے ۔

اس شہر کے نوجوان بے روز گار ہو گئے ۔روشنیوں کے شہر کو عمران خان نے اندھیرے میں دھکیل دیا ۔آٹھ سو ارب تو کیا آٹھ روپے بھی کراچی کو نہیں دیے گئے۔نہال ہاشمی نے کہا کہ خان صاحب کہتے ہیں گھبرانا نہیں ۔اب ہم نہیں خان صاحب گھبرائیں گے۔ہم قائد اعظم کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے کارکنان پارٹی کے پرچم کے ساتھ جلسے میں پاکستانی پرچم کو بھی ضرور لے کر آئیں۔نہال ہاشمی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اتوار کو کراچی میں جلسے کے بعد امید ہے فواد چوہدری استعفی دے دیں گے۔