میڈیا کا اہم ترین کردار کروڑوں لوگوں کے فکری عمل کو متحرک کرنا ہوتا ہے، عمرجاوید

صحافت کو یکطرفہ فروغ دیئے جانے سے اکثر قومیں اپنے راستہ سے بھٹک جاتی ہیں،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کاسیمینارسے خطاب

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 21:04

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر عمرجاوید اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسررانا عمر فاروق نے کہا کہ میڈیا کا اہم ترین کردار کروڑوں لوگوں کے فکری عمل کو متحرک کرنا ہوتا ہے جبکہ آرا اورحقائق دومختلف چیزیں ہیں ان کو ملانے سے معاشرہ میں منفی اثرات پیدا ہوتے ہیں صحافت کو یکطرفہ فروغ دیئے جانے سے اکثر قومیں اپنے راستہ سے بھٹک جاتی ہیں،درحقیقت میڈیا کا بنیادی کردار معاشرے کی نگہبانی ہے،اگر میڈیا قوم اور معاشرہ کی صحیح نگہبانی کرے تو پھر قومیں اور ریاستیں ترقی کے زیور سے آراستہ ہو کر اوپر اٹھ جاتی ہیں،انہوں نے ان خیالات کا ااظہار ڈسٹرکٹ پریس فورم کے زیراہتمام,,صحافت اور آج کا پاکستان ،،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،،محمداعظم نیازی،ڈاکٹر تنویر احمد،حاجی محمد سلیم خان،،سیکرٹری بارمحمود اختر کلوایڈووکیٹ،نائب صدر بارتجمل نفیس بھٹی ایڈووکیٹ،ڈاکٹر محمد سلیم غازی،مولانا رفیق انور،سید ندیم حیدر شاہ مشہدی،مولانابرق التوحیدی،مولانا سعداللہ ،عابد اسلم ،رانا خالد محمودودیگرنے بھی خطاب کیا،جبکہ میاں عاطف سعید،رانامحمد خاں،سلطان محمود سدھو، رانا مدثراقبال ،اقبال بل،حاجی عبدالواحد،محمد عمران،محمود ناصر سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،مقررین نے کہا کہ یہ حقیقت اظہر من الشمش ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے باکل اسی طرح عدلیہ،فوج اور پارلیمنٹ جیسے ادارے اپنے دائرہ کار میں رہ کر ریاست کے لیے کام کر رہے ہیں اسی طرح صحافت بھی ریاست کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیتی ہے،صحافت ریاست کے مسائل کو دیکھتی ہے اور پھر اسے اپنے مشاہدہ میں لاکر دستاویزات کو تیار کرتی ہے،ان دستاویزات سے ریاست کے بقیہ ادارے رہنمائی حاصل کر کے ریاست کے وسائل کو استعمال کر کے مسائل کاحل نکالتے ہیں،اس طرح صحافت کی ریاست کے باقی ستونوں سے کام کرنے کی زیادہ ذمہ داری ہے،آزاد اور طاقتور میڈیا کسی بھی نظام کا اساس ہوتا ہے،میڈیا ہمیشہ ریاستوں کی عوام کو قائل کرنے کا اختیار رکھتا۔