سول ہسپتال حیدرآباد میں آنے والے مریضوں کو گذشتہ دو ماہ سے ادویہ میسر نہیں ہیں اعلیٰ حکام نوٹس لیں، ناصربلوچ

جب سے وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے عزیز سید زوار علی شاہ کو ایم ایس سول ہسپتال مقرر کیا ہے ادویہ ختم ہوگئی ہیں، صدر مسلم لیگ(ق)حیدرآباد

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 21:29

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ (ق) حیدرآباد کے صدر ناصر بلوچ نے کہاہے کہ سول ہسپتال حیدرآباد میں آنے والے مریضوں خصوصاً شوگر‘ امراض قلب کے مریضوں کو گذشتہ دو ماہ سے ادویہ میسر نہیں ہیں جو ہر روز او پی ڈی کے چکر لگالگار کر پریشان ہورہے ہیں،جب سے وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے عزیز سید زوار علی شاہ کو ایم ایس سول ہسپتال مقرر کیا ہے ادویہ ختم ہوگئی ہیں کرپشن کا بازار گرم ہے ڈاکٹرز اپنی مرضی سے ڈیوٹیاں دیتے ہیں اور آنے والے غریب مریضوں سے خصوصاً خواتین سے انکا ر کا رویہ انتہائی توہین آمیز ہوتا ہے، انہوںنے مطالبہ کیا کہ سید زوار علی شاہ کو تبدیل کرکے کسی اہل ایماندار شخص کو ایم ایس سول ہسپتال مقرر کیاجائے۔