محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ چار میچز کھیلے گئے

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 21:54

محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2020 کے سلسلے میں چار میچز کھیلے گئے۔ ٹورنامنٹ میڈیا کوآرڈنیٹر اعلامیہ کے مطابق قیوم پاپا گراونڈ میں پہلا میچ کوئٹہ ریڈ کلب اور ڈی ایف اے پشین کی ٹیموں کے درمیان کھلا گیا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے عمد کھیل پیش کیا۔

مقررہ وقت میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی۔ میچ کا فیصلہ بذریعہ پینلٹی ککس کیاگیا۔جسمیں ڈی ایف اے پشین نے 4 کے مقابلے میں 5 گول سے یہ میچ جیت لیا۔دوسرا میچ ڈی ایف اے قلعہ عبداللہ اور ڈی ایف اے خاران کی ٹیموں کے درمیان کھلا گیا۔جو کہ یہ میچ یکطرفہ ثابت ہوا۔اس طرح یہ میچ ڈی ایف اے قلعہ عبداللہ چمن نے صفر کے مقابلے میں 3گول سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

یار محمد بڑیچ گراونڈ میں تسیرا میچ ڈی ایف اے تربت اور ڈی ایف اے مستونگ کی ٹیموں کیدرمیان کھلا گیا۔

دلچسپ اور سیسنی خیز میچ جو کہ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا۔جسکا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا۔ اس طرح یہ میچ رننگ پینلٹی پر ڈی ایف اے تربت نے ،6کے مقابلے میں 7گول سے جیت لیا۔چوتھامیچ ڈی ایف اے پنجگور اور ڈی ایف اے نوشکی کی ٹیموں کے درمیان کھلا گیا۔کھیل کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔وقفے کے بعد دوسرے ہاف کے آخری لمحات میں ڈی ایف اے نوشکی کو کھیل کے دوران پینلٹی کک ملا جو کہ اسٹرائیکر نے گول مس کر کے قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔ اپنی ٹیم کو سبقت دلائی۔ آخر کار میچ کا فیصلہ بذریعہ پینلٹی ککس پر ہوا۔ اس یہ میچ ڈی ایف اے پنجگور نے 4 کے مقابلے میں 5 گول سے جیت لیا۔