پریمئر سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میںشریک ٹیمیں12 ٹیمیں دوپولزمیں تقسیم

پی سی بی اس طرح کے ٹورنامنٹس کی مانیٹرنگ کرے ،بہترین ٹیلنٹ مل سکتاہے،چیف آرگنائزر فہیم مختار بٹ

اتوار 18 اکتوبر 2020 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) پریمیئر سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے ڈراز کے لئے تقریب کا انعقادکیا گیا،سپر لیگ میں 12 ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے جوصوبائی دارالحکومت کے مختلف گرائونڈزمیں مد مقابل آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے مقامی ہوٹل میں پریمئر سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لئے ڈراز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو فہیم مختار بٹ سمیت ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں پی سی بی ریفری کامران چوہدری کی جانب سے ٹورنامنٹ کے قوانین بارے آگاہ کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فہیم مختار بٹ نے کہا کہ ہم پریمئر لیگ کے تین ایڈیشنز کاانتہائی کامیابی سے انعقاد کر چکے ہیں ،ایونٹ میں کارپوریٹ سیکٹر کی بہترین ٹیمیں حصہ لیتی ہیںجس سے نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آیا ہے۔

کرکٹ بورڈ کوچاہیے کہ اس طرح کے ایونٹس کی مانیٹرنگ کرے اور بہترین ٹیلنٹ کوموقع دیا جائے۔ڈراز کے مطابق گروپ اے میں نیٹسول، امپیکٹ گلوبل سروسز، زیفر، ڈیجیٹل پلاننگ سروسز، ہنڈا اور یونائیٹڈ بزنس سولوشن جبکہ گروپ بی میں ایف بی آر، زلٹیک، ڈیسکون، یونی فوم، آئی سی آئی پاکستان اور ایبکس کی ٹیمیں شامل ہیں۔