کرکٹر کا فلم ’’قائد اعظم ‘‘ٹیزر دیکھنے کے بعد ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

اتوار 18 اکتوبر 2020 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑیوں نے ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی نئی آنے والی فلم ’قائد اعظم‘ کا ٹیزر دیکھنے کے بعد ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد حفیظ نے ماہرہ خان کی فلم ’قائداعظم ‘ کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یہ جاننے کیلئے تجسس ہو رہا ہے کہ نوٹوں پر قائداعظم کی تصویر کیوں ہی محمد حفیظ نے اپنے ٹوئٹ میں ماہرہ خان اور فہد مصطفی سے مخاطب ہوتے ہوئے اٴْن کی اس نئی فلم کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

سابق کپتان اور آل رائونڈر شعیب ملک نے بھی اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر فلم’قائد اعظم‘ کا ٹیزر شیئر کیا ہے اور اٴْس کے ساتھ ہی ماہرہ خان اور فہد مصطفی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ دونوں نے کبھی بھی ہمیں اپنے کام سے مایوس نہیں کیا اور مجھے اٴْمید ہے کہ اس بار بھی آپ کا کام زبردست ہوگا۔فاسٹ بائولر محمد عامر کی جانب سے بھی اٴْن کے ٹوئٹر پیغام میں فلم ’قائد اعظم‘ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :