ہمارا بیانیہ اصولوں اور آئین کی حکمرانی کے لیے ہے، کراچی کے عوام نے امیدوں سے بڑھ کراستقبال کیا،مریم نواز

کراچی کی عوام نے عزت، محبت اور شفقت دی ساری زندگی کراچی کے عوام سے جڑگئی ہوں،قائد اعظم کے مزار پر حاضری کے وقت جذباتی ہوگئی تھی، گفتگو

اتوار 18 اکتوبر 2020 18:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نوازنے کہاہے کہ ہمارا بیانیہ اصولوں اور آئین کی حکمرانی کے لیے ہے، کراچی کے عوام نے امیدوں سے بڑھ کراستقبال کیا، کراچی کی عوام نے عزت، محبت اور شفقت دی ساری زندگی کراچی کے عوام سے جڑگئی ہوں،قائد اعظم کے مزار پر حاضری کے وقت جذباتی ہوگئی تھی۔

مریم نواز اتوارکی دوپہر پی ڈی ایم کے جلسہ میں شرکت کے لیے اتوار کو کراچی پہنچ گئیں،ان کے ہمراہ کیپٹن ریٹائرڈمحمد صفدر ،مریم اورنگزیب اور پرویز رشید بھی تھے۔ایئر پورٹ پر مسلم لیگ ن کے سینئررہنمامحمد زبیر،مفتاح اسماعیل،نہال ہاشمی،سید شاہ محمدشاہ،علی اکبر گجر ،کھیل داس کوہستانی اور دیگر رہنمائوں نے استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ایئر پورٹ کے باہر لیگی رہنمائوں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

لیگی کارکنان شہر کے مختلف علاقوں سے ریلیوں کی شکل میں ایئر پورٹ پہنچے تھے ۔ مریم نواز کے ایئر پورٹ سے باہر آنے پر لیگی کارکنوں نے زبردست نعرے بازی کی۔مریم نواز نے ہاتھ ہلاکر ان کے نعروں کا جواب دیا۔مریم نواز ریلی کی شکل میں مزارقائدکے لیء روانہ ہوئیں ۔مریم نواز کا شاہراہ فیصل پر دیگر مقامات پر لیگی کارکنان نے بھرپور استقبال کیا ۔

ان پر گل پاشی کی ۔نرسری پر مریم نواز کا استقبال اونٹوں پر سوار لیگی کارکنان نے کیا۔پیپلز پارٹی کی جانب سے مختلف شاہرائوں پر نواز شریف اور مریم نواز کی تصاویر لگائی گئیں۔مریم نواز کے جگہ جگہ استقبال اور رش کی وجہ سے ان کا کارواں ست روی سے مزار قائد کی طرف رواں دواں رہا۔مریم نواز ریلی کے ہمراہ مزار قائد کے باہر پہنچی۔ان کو مزار قائد پہنچنے میں۔

شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔کئی منٹ تاخیر کے بعد مریم نواز بانی پاکستان کے مزار قائد میں داخل۔ہوئیں ۔مریم نواز نے بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی۔پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی ۔ان کے ہمراہ محمد محمد زبیر۔مریم اورنگزیب شاہد خاقان عباس اور ریگر رہنما بھی۔تھے۔مریم نواز نے بانی۔پاکستان قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا۔مریم نواز کے ہمراہ کارکنان کی۔

بڑی تعداد مزار قائد میں داخل ہوئی ۔اس موقع پر بدنظمی دیکھنے میں آئی۔مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میںہمارا بیانیہ اصولوں اور آئین کی حکمرانی کے لیے ہے، کراچی کے عوام نے امیدوں سے بڑھ کراستقبال کیا۔مریم نواز نے کہا کہ کراچی کیعوام نے عزت، محبت اور شفقت دی ساری زندگی کراچی کے عوام سے جڑگئی ہوں۔قائد اعظم کے مزار پر حاضری کیوقت جذباتی ہوگئی تھی ۔