مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات قیس قیوم ملک (ن)لیگ راولپنڈی ڈویژن کے سیکرٹری انفارمیشن مقرر

اتوار 18 اکتوبر 2020 18:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ہدایت پرمسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات قیس قیوم ملک مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے سیکرٹری انفارمیشن مقرر کردیئے گئے ۔الیکشن2018 میں سینئر مسلم لیگی راہنماء انجینیئر قمر اسلام راجہ کی گرفتاری کے بعد قیس قیوم ملک نے فیصل قیوم ملک اور انجینئر قمر الاسلام راجہ کے کمسن صاحبزادے سالار اسلام راجہ کے ہمراہ کامیابی سے حلقہ این اے 59 کی انتخابی مہم چلانے والے دیرینہ مسلم لیگی کارکن قیس قیوم ملک کو قبل ازیں کو سیکرٹری انفارمیشن پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی مقرر کیا گیاتھا جبکہ حالیہ عرصہ میں پارٹی ورکرز اور عہدیداران سے کامیاب کوارڈینیشن پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے قیس قیوم ملک کو ڈویژن بھر کی ذمہ دارایاں سونپنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

سینئر مسلم لیگی راہنماء انجینیئر قمر اسلام راجہ نے بتایاکہ قیس قیوم ملک کو فوری طور پر راولپنڈی ڈویژن کا سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا گیاہے ، وہ فوری طور پر راولپنڈی ڈویژ ن کے چاروں اضلاع کے عہدیداروں سے رابطہ استوار کریں اور تیزی سے بدلتے حالات میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار رہیں۔انہوں نے کہاکہ تیزی سے بدلتی صورتحال میں فوری طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ قیس قیوم ملک راولپنڈی ڈویژ ن کے سیکریٹری انفارمیشن ہوں گے تاھم وہ عارضی طور پر ضلعی سیکرٹری اطلاعات کے فرائض بھی انجام دیں گے۔