سیالکوٹ، نالے سے مر غابی پکڑتے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق

اتوار 18 اکتوبر 2020 19:10

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) بھارت کی جانب سے آ نے والے نالہ پھلکو میں نواحی علاقہ بھڑتھ کے پاس نالے سے مر غابی پکڑتے ایک شخص ڈوب گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ہ36 سالہ فیصل ولد امتیاز تھانہ کینٹ کی علاقہ بھڑتھ میں بھارت کی جانب سے آ نے والے نالہ پلکھو میں کے کنارے مرغابی پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس کا پائوں پھسل گیا اور وہ نالہ میں گر کر ڈوب گیا اور جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے نالہ سے فیصل کی لاش نکال کر اس کے لواحقین کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :