ربیع الاول جشن عید میلاد النبیؐکے جلسے جلوس ریلیاں محافل نعت کو بھر پور سیکورٹی فراہم کی جائے،الحاج سعید صابری

�لیکٹرک یکم تا 12ربیع الاول تک رات کی لوڈشیڈنگ سے گریز کرے اور گیس کی لوڈشیڈنگ بند کی جائے،علامہ خرم اقبال رحمانی ملک دشمن عناصر فرقہ ورانہ فسادات کرانا چاہتے ہیں عوام اپنے اتحاد و یکجہتی سے ناکام بنادے ۔جبکہ حکومت ایسے عناصر کی سخت گرفت کرے

اتوار 18 اکتوبر 2020 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) جشن عید میلاد النبیؐ کی تیاریوں کے حوالے سے لانڈھی کورنگی ،قائد آباد کی سنی تنظیمات کا اجلاس مرکز اہلسنت حنفیہ عالمگیر جامع مسجد لانڈھی نمبر3میں مجلس درس پاکستان کے چیئر مین اور مرکز اہلسنت کے جنرل سیکریٹری الحاج سعید صابری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں جامعہ سلیم کے مفتی خرم اقبال رحمانی،JUPکے مولانا فرید قادری،رجب علی چشتی،نوید عالم،جماعت اہلسنت کے اسد مجددی،قاضی نور اسلام شمس،سنی علماء کونسل کے مفتی یوسف حفیظ،مولا نا عمر فاروق،تحریک لبیک کے مولانا کاشف،سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کورنگی کے مولانا اطہر میاں اختر القادری،مجلس درس پاکستان کے محمد شہزاد،مرکز ی جماعت اہلسنت کے محمد رمضان قادری،انجمن نوجوانان اسلام کے محمد وسیم،مرکزی انجمن میلاد النبیؐ لانڈھی کورنگی کے عبد المقیم سحر،مسلم لیگ ن کے زمرد چوہان،انجمن غلامان مصطفی کے اعجاز احمد نقشبندی،انجمن تحفظ مقام مصطفی کے مولانا بخت زمین ،پیس کمیٹی کے رئیس احمد ایڈووکیٹ،متین عباس نقشبندی،علامہ حنیف صدیقی،علامہ انور عطاری،شیخ انور حبیب،مدرسہ حنفیہ رضویہ کے قاری شیر افضل،قاری خالد ،قاری رمضان ،فاروق عادل ،ارشد عطاری،شاہنواز صدیقی اور مساجد کمیٹیاں اور علاقائی تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی اجلا س میں طے کیا گیا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی جشن عید میلاد النبیؐ شایان شان انداز میں منایا جائیگا جس میں مرکز اہلسنت حنفیہ عالمگیر میں بعد نماز عشاء تا 12ربیع الاول تک مصطفی جان رحمتؐ کے عنوان سے روزانہ جلسے منعقد ہونگے جبکہ پرچم کشائیاں،چراغاں،محافل نعت،جلو س صبح بہاراں اور کورنگی نمبر5 پر دو روزہ عظیم الشان میلا د مصطفی کانفرنس منعقد ہوگی اجلاس میں کہا گیا کہ Kالیکٹرک یکم تا 12ربیع الاول تک رات کی لوڈشیڈنگ سے گریز کرے اور گیس کی لوڈشیڈنگ بھی فوری طور پر بند کی جائے جبکہ پانی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے اور جشن عید میلاد النبیؐ کے تمام پروگرامات کو بھر پور سیکورٹی فراہم کی جائے ملک دشمن عناصر فرقہ ورانہ فسادات کرانا چاہتے ہیں حکومتی مشنری ایسے سفاک عناصر کی بھر پور گرفت کرے جبکہ عوام بھی اپنے اتحاد و یکجہتی سے ایسی تمام ناپاک سازشوں کو ناکام بنادے اجلاس میں علمائے اہلسنت نے وفاقی حکومت سے 11ربیع الاول کو بھی عام تعطیل کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ علمائے اہلسنت نے ایڈمنسٹریٹر اور DCکورنگی شہریار گل میمن کی جانب سے ربیع الاول کے حوالے سے بھر پور انتظامات کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع کورنگی NOCجاری کرنے میں کراچی میں سب پر سبقت لے گیا جس پر ہم DCکورنگی شہر یار گل میمن اور کراچی کی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں رہنمائوں نے مزید کہا کہ نئی پرمیشن لینے والوں کیلئے بھی سہولیات بڑھائی جائیں الحاج سعید خان صابری نے DCکورنگی شہریار گل میمن کی جانب سے ربیع الاول میں کنٹرول روم قائم کرنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح ایک چھت کے نیچے تمام اداروں کے نمائندے موجود ہونے سے جشن عید میلاد النبیؐ میں سہولیات میسر رہیں گی علماء نے جلوسوں کی گزر گاہوں کی صفائی ستھرائی ،سیوریج کے مسائل اور 12ربیع الاول کو مین روڈوں پر لگی سبیلوں پر پینے کی صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔