Live Updates

�ماعتیں اپنی قیادت کی چوریوں اور بدعنوانیوں کو چھپانے کیلئے جمع ہوئی ہیں، عمران قریشی

وزیراعظم عمران خان صاف کہہ چکے ہیں کہ وہ کسی کو نہ تو این آر او دیں گے اور نہ ہی کسی بدعنوان سیاست کو ریلیف ملے گا

اتوار 18 اکتوبر 2020 21:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع حیدرآباد کے صدر عمران قریشی نے کہا ہے کہ 11جماعتیں اپنی قیادت کی چوریوں اور بدعنوانیوں کو چھپانے کیلئے جمع ہوئی ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان صاف کہہ چکے ہیں کہ وہ کسی کو نہ تو این آر او دیں گے اور نہ ہی کسی بدعنوان سیاست کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں جو ایک دوسرے پر بدعنوانی، چوری اور لوٹ مار کے الزامات لگاتے تھے اور ان ہی عناصر نے ایک دوسرے کیخلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کے مقدمات بنوائے آج وہ ایک جگہ جمع ہوکر صرف اس لئے احتجاج کررہے ہیں کہ ان کی چور بازاری کو برداشت کرتے ہوئے انہیں ریلیف دیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ عوام کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنانے والے آج کس منہ سے عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں ان کی لوٹ مار اور کمیشن خوری نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

آج جو بھی کچھ حالات ہیں اس کے ذمہ دار یہی عناصر ہیں جو برسہا برس سے پاکستان کے عوام کو بیوقوف بناکر ان کے مستقبل کو تباہ وبرباد کررہے ہیں لیکن ا ب ان عناصر کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔ وقت نے ثابت کردیا ہے کہ وہ نواز شریف جو تین بار وزیراعظم رہے ہیں اب صرف اپنی لوٹ مار کو تحفظ دینے کیلئے ملک کی سلامتی کے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں۔ پاکستان کے وسائل کو لوٹنے والے ان لٹیروں کیلئے سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ انہیں لوٹی گئی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات