دیہہ ہنگورانی کے گائوں ہاشم ہنگورو میں بااثر افراد کی جانب سے تشدد اور زمین پر قبضہ کے خلاف خواتین کا احتجاجی مظاہرہ

اتوار 18 اکتوبر 2020 21:00

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) ٹنڈوالہ یار کی دیھ ھنگورانی کے گاں ھاشم ھنگورو کی رہائشی خواتین نے گائوں کے بااثر افراد کی جانب سے تشدد اور زمین پر قبضہ کرنے کے خلاف ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

احتجاج کرنے والی خواتیں خیربانو ھنگورو نے کہا کہ ہمارے گاں کے بااثر زمیندار عبدالخالق ھنگورو اور دیگر نے ہمارے گھروں میں گھس کہ ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا جس میں میری بہن سکینہ بانو ھنگورو شدید زخمی بھی ہوئی ہی, جس کی فوری اطلاع عمر ساند پولیس کو دی گئی لیکن عمر ساند پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی انہوں نے مزید کہا کہ عبدالخالق ھنگورو ایک بااثر شخص ہے انکی نیت ہماری 17 ایکڑ زمین پر قبضہ کرنے پر لگی ہوئی ہی, اس لئے وہ ہمیں تنگ کررہا ہی, اور عمر ساند پولیس بھی اس سے ملی ہوئی ہے۔

۔انہوں نے آئی جی سندھ, ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار سے مطالبہ کیا کہ مزکوزہ بااثر افراد کے خلاف کاروائی کی جائے اور ہمیں تحفط فراہم کیا جائے ۔۔احتجاج کرنے والوں میں خیر بانو کے ساتھ انکی زخمی بہن سکینہ بانو ھنگورو اور انکا بھائی نور علی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :